راولپنڈی (فیصل منصور)پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کی کوریج کے دوران کل28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے ۔اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ اس سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس، پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیامیں سونی،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اتصالات، کیریبین میں فلو سپورٹس، نیوزی لینڈ میں سکائے نیوزی لینڈ، یوکے میں سکائے سپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیریز کے تمام میچز آئی سی سی ٹی وی اور درازلائیو اسٹریم ایپ پر بھی نشر کیے جائیں گے ۔