لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب میں پانی چوری کے واقعات میں مختصر عرصہ میں نمایاں کمی حکومت پنجاب کا کارنامہ ہے ، پنجاب میں پانی چوری کی روک تھام پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ۔ پنجاب میں پانی چوری میں 60فیصد کمی لائی گئی ہے جس پر صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری اورسیکرٹری احمد جاوید قاضی کی شاندار کاوش قابل تحسین ہے ۔ پانی چوری میں کمی کی بڑی وجہ مزارعوں کی بجائے زمین مالکان کیخلاف قانونی چارہ جوئی ہے ۔