راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ،پاک فوج کی مدد لی جائیگی ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے ،راولپنڈی فوڈ سٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی،راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ محدود کیا جائے گا،راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ،راولپنڈی ٹیموں کی آمد رفت موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا،راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی تعینات ہوں گے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے ۔