لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ میں طیب طاہر، احمد شہزاد اور رضوان نے سنچریاں بنا لیں ۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں سدرن پنجاب نے طیب طاہر کی شاندار سنچری اور سلمان علی آغا کی نصف سنچری کی بدولت 367 رنزکا ہدف 8 وکٹیں گنوا کر میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔احمد شہزاد اور رضوان حسین کی سنچریاں رائیگاں گئیں۔سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے ۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔شرجیل خان اور خرم منظور کی نصف سنچریوں کی بدولت فاتح ٹیم نے 127 رنزکا ہدف 19 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں کامران غلام کی سنچری کی بدولت خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 29 رنز سے شکست دے دی ۔