لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہال روڈ کے تاجروں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تاجروں نے ڈی سی مدثر ریاض کو ہال روڈ پر تجاوزات، پارکنگ سٹینڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈی سی نے ہال روڈ کے تاجروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ڈی سی نے ہال روڈ پر سے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات کیں اور کہا کہ دکانوں کے باہر تجاوزات نہ پھیلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہال روڈ پر ہر ہفتے ایک اجلاس ہو گا۔ ڈی سی نے ہال روڈ کی بحالی کیلئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تاجر برادری کے ساتھ اور مکمل تعاون کا اظہار کرتی ہے ۔