لاہور(آئی اے ن پی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کردیا، سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کیلئے قریبی ہائی سکول کے ہیڈ کو درخواست جمع کرائی جاسکے گی۔ہال روڈ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں سی ای اوایجوکیشن نسیم زاہد سے مختلف پرائیوٹ سکول مالکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے رجسٹریشن کیلئے 2 سرکاری سکولوں کے ہیڈ اور ایک پرائیوٹ سکول کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔