لاہور(سٹاف رپورٹر )مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ قرآن میں اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کو الگ الگ ناموں سے خطاب کیا ہے ، اور آج کی تاریخ تک جو چیزیں دریافت ہوئی ہیں یاہو رہی ہیں وہ سب کی سب1400سال پہلے اﷲ تعالیٰ نے قرآن میں نازل فرما دی ہیں ۔ہماری پسماندگی ہمارے لئے عذاب بن چکی ہے اورآج ضرورت ہے کہ ہم قرآن و احادیث کو پڑھیں ، سمجھیں اور عملی زندگی میں اس کو اتار کر اپنی دین و دنیا کو سنوار لیں۔