پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور میں پیر کے روز سینئر وکیل کے قتل کے خلاف پشاور ہائیکورٹ کے وکلا منگل کوعدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے ، پشاور ہا ئیکورٹ بار ایسوی اایشن کی جانب سے نوتھیہ میں قتل ہونیوالے نیازبین ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی تھی ، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے ، ہڑتال کے باعث عدالت آنیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 2019 میں وکلا کی پہلی ہڑتال کے باعث سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہوگئے ، پشاور ہائیکورٹ بار نے وکیل کے قتل کے خلاف جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کیا ، وکلا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت وکلاء برادری کو سکیورٹی فراہم کرے ، وکیل کا قتل افسوسناک ہے ، قاتلوں کی گرفتاری تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔