پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور پولیس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ڈاکٹروں کیخلاف دو ایف آئی آرز درج کرلی ہیں، ایف آئی آر میں 26 ڈاکٹرز کی نامزدگی کی گئی ہے جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے دفعات شامل کئے گئے ہیں، اسکے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان ، سرکاری اہلکاروں پر حملہ و مزاحمت ، ضرر رسانی اوربلوہ کرنے کی دفعات شامل کئے گئے ہیں ،پولیس نے ڈاکٹرز کے خلاف روڈ بلاک کرنے پر بھی الگ ایف آئی آر درج کی ہے ۔ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق قانون سب کے لئے برابر ہے قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس احتجاج کی ویڈیوز کا جائزہ لے رہی ہے جس سے مزید افراد کی نشاندہی ہوگی۔