پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور میں بھی سکھ کمیونٹی نے گورو گوبند سنگھ جی کا 352 واں جنم دن منایا ، گرو گوبند سنگھ کی جنم دن کی مناسبت سے سہ روزہ مذہبی تقریبات کے لئے گوردوارہ بھائی جوگہ سنگھ جوگن شاہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔