لاہور (کامرس رپورٹر ) سپیشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) وقار حسین نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنارہا ہے اور صوبہ بھر کی زرعی منڈیوں میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ صوبہ بھر میں پھل اور سبزیات عوام کی ڈیمانڈ کے مطابق موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں زرعی منڈیاں معمول پر مقرر کردہ احتیاطی تدابیرکے مطابق اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں ۔