لاہور( خبر نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس آج ہوگا ۔ پی اے سی ٹو کے 17ارکان آج اپنے چیئرمین کا انتخاب کریں گے ۔ کمیٹی ارکان میں یاور بخاری، عبدالعلیم خان ،سعید اکبر نوانی ،احمد علی اولکھ ،خواجہ سلمان رفیق ، عظمیٰ بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمن، ملک احمد خان، کاظم پیر زادہ، ایوب خان ود یگر شامل ہیں۔