لاہور(کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی بڑھتی ھو ئی قیمتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دھرنا دینے اور رکشے جلانے کا اعلان کر دکا۔ عرفان کھوکھر اور مجید غوری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ آئے روز بڑھتی قیمتوں پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکم اکتوبر کو ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے مزید اضافہ کرنے جارہی ہے ۔ عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے کہا کہ ایل پی جی مافیا اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔ایل پی جی غریبوں کا فیول ہے ،موجودہ حکومت نے فاقوں پر مجبور کردیا۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں مگر غریب کا چولہا بند نہ کیا جائے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف پولیس کا روایتی آپریشن فوری بند کیا جائے ۔ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔