لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنلز آج سہ پہر تین بجے کھیلے جائیں گے ۔ فائنلز کے مہمان خصوصی سی ای او رافم گروپ زاہد حسین ہوں گے ۔ گزشتہ روز مختلف کیٹیگریز کے سیمی فائنلز مقابلے ہوئے ۔انڈر 16 کے پہلے سیمی فائنل میں فیضان فیاض نے حسن علی کو 6-4, 6-4 سے ، دوسرے سیمی فائنل میں بلال عاصم نے حمزہ جواد کو 6-2, 6-2 سے ہرا دیا۔ انڈر 14کے پہلے کوارٹرفائنل میں بلال عاصم نے اسد زمان کو 8-1 سے ، حمزہ جواد نے علی جواد کو 8-3 سے ، شاہیل دراب نے احتشام عارف کو 8-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 10 کے پہلے سیمی فائنل امیر مزاری نے زوہیب افضل ملک کو 8-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12 ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں اسد ،احتشام اور زوہیب افضل ملک اور حانیہ منہاس کامیاب رہے۔