لاہور (جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،گوجرانوالہ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرمزید 24عطائیوں کے کاروبار بند کرا دئیے ، کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز 95علاج گاہوں پرچھاپے مارے ، گوجرانوالہ میں 10،ساہیوال 7،اوکاڑہ 4 اور لاہورمیں 3 عطائیوں کے اڈے سر بمہر کئے ۔