لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محنت،دیانتدار،فرض شناس افسران واہلکارو ں کی حوصلہ افزائی کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیا گیا،تقریب تقسیم انعامات میں سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی،ڈی ایس پی شہزاد خاں،ڈی ایس پی شاہدرہ طارق سمیت تمام سرکل افسران، انسپکٹر ز،ڈیوٹی آفیسرز،ٹکٹنگ آفیسر،لیڈی وارڈنزاور ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔