لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہل سنت لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت پیر سید عظمت علی شاہ مجددی کیلیانوالا شریف کی یاد میں تعزیتی سیمینار سے پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آپ عظیم علمی وفکری وروحانی شخصیت تھے۔ آپ کی دینی ملی خدمات قابل تحسین ہیں اور مدتوں یاد رکھیں جائیں گی سیمینار کی صدارت کوٹلہ شریف کے سجادہ نشین پیر میاں غلام قدیر احمد نقشبندی نے کی جبکہ مہمان خصوصی امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری سجادہ نشین شرقپور شریف میاں ولید احمد شرقپوری اور جانشین پیر سید عظمت علی شاہ بخاری صاحبزادہ علی سجاد حیدر بخاری اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی تھے پیر سید ارشد حسین گردیزی نے کہا کہ پیر صاحب ایک بلند پایہ عالم اور پابند شریعت پیر تھے۔