لاہور(سپیشل رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے چہلم جلوس کے روٹ اور داتا صاحب عرس کی ڈائیورشنز کا وزٹ کیا، ترجمان ٹریفک پولیس رانا عارف کے مطابق سی ٹی او نے متبادل روٹ پلان، پارکنگ پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی، سی ٹی او نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین اور داتا صاحب عرس کے سلسلہ میں بہترین اقدامات کئے گئے تھے ،ایمرجنسی گاڑیوں اور ایمبولینسز کو فوری راستہ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا صاحب کیلئے ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 5 ڈی ایس پیز، 48 انسپکٹرز اور چار سو سے زائد وارڈز تعینات کئے گئے ،ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز شہریوں کو گائیڈ کرتے رہے ،سول سیکرٹریٹ سے ٹریفک کو بذریعہ آؤٹ فال روڈ سگیاں انٹرچینج، نیازی شہید انٹرچینج ،راوی پل سے شاہدرہ بجھوایاگیا،شاہدرہ کی جانب سے آنے والی ٹریفک براستہ آزادی فلائی اوور،سرکلرروڈ ریلوے سٹیشن واندرون لاہور جاتی رہی،اندرون سرکلر روڈ سے جانب بھاٹی آنے والی ٹریفک براستہ بانساں والا بازار میو ہسپتال روڈ جانب نیپئرروڈ میکلو رڈ روڈ ، مال روڈ جاتی رہی،ضلع کچہری چوک سے جانب داتا صاحب سڑک ٹریفک کیلئے بند رکھی گئی،آزادی چوک اور ٹیکسالی سے جانب داتا صاحب و بھاٹی چوک سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی،موری گیٹ سے جانب بھاٹی چوک ٹریفک کیلئے بند رہی۔