سان تیاگو (این این آئی)لاطینی امریکی ملک چِلی میں جاری ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی طبقاتی خلیج اور مہنگائی کی خلاف یہ ہنگامے حکومت کی طرف سے میٹرو کے کرایوں میں اضافے کے بعد شروع ہوئے ۔