لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس اور سکیورٹی کے سربراہ شان کیرول ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے ۔ دورے کے دوران انہیں سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔آسٹریلیا کا وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کرے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 2022 میں پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کی میزبانی کا خواہش مند ہے ۔