لاہور (اپنے رپورٹر سے ) نئے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور علی عباس بخاری کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں محرم الحرام کے موقع پرکئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میٹروپولیٹن آفیسر(انفراسٹرکچر) انور جاوید، تمام زونل آفیسرز انفراسٹرکچر، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزماں، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری /سی پی آر او امین اکبر چوپڑا ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔