لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد، ایل ڈی اے افسران کی بیرون ملک جانے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بیرون ملک جانے کے لئے درخواستیں دی تھیں، افسران کو پنجاب حکومت کے حکم نامہ سے آگاہ کرکے درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں ۔