کاتالونیا(نیٹ نیوز)سپین میں سیاسی عدم استحکام کے شکار نیم خودمختار علاقے کاتالونیا میں علیحدگی پسند سیاسی رہنماؤں کو دی جانے والی سزاؤں کے خلاف شدید عوامی ردعمل جاری ہے ۔ مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور پرتشدد مظاہروں میں170 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں چالیس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ کاتالونیا کے ہوائی اڈے کے حکام نے کم از کم 45 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس دوران کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ قوئم تورا نے کہا ہے کہ حتمی آزادی تک جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔