لاہور (نامہ نگارخصوصی) انفارمیشن کمشنر نے کار لفٹر کے پیسے قومی خزانے میں جمع نہ کرانے پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری جواب طلب کر لیا ،انفارمیشن کمشنر نے ایڈووکیٹ مدثر چودھری کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا کہ ٹریفک پولیس غیر قانونی پارکنگ سے گاڑیوں کو اٹھا کر جرمانے کرتی ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لفٹر سے گاڑیوں کو اٹھا کر جرمانہ کرتی ہے لیکن ٹریفک وارڈن کی جانب سے جرمانے کی رقم کسی بھی بنک میں جمع نہیں کرائی جاتی ہے ،درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ جرمانے کی رقم جمع نہ کرانے سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے کار لفٹر سے اکھٹی ہونے والی رقم کے متعلق معلومات کیلئے سی ٹی او کو درخواست دی لیکن 15 روز زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انفارمیشن کار لفٹر کے متعلق معلومات فراہم نہیں کر رہا انفارمیشن کمیشن سی ٹی او لاہور کو کار لفٹر کے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دے ۔