لاہور (سٹاف رپورٹر) آستانہ عالیہ چورا شریف کے سجادہ نشین اور عالمی چادر اوڑھ تحریک کے بانی امیر پیر سید کبیر علی شاہ ایک مثبت فکر مبلغ اور روحانی شخصیت کے مالک تھے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا۔آپ حسن سیرت حسن صورت کا حسین پیکر تھے ایک بار بار جو بھی ان سے ملتا ان کا گرویدہ ہو جاتا ۔آپ نے عمر بھر عقائد اہل سنت پر پہرہ دیا اور اپنے مریدین ومعتقدین کو عظمت آل واصحاب کا درس دیا ۔ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے انکے صاحبزادے اور جانشین پیر احمد مصطفی شاہ چوراہی اور احمد سبطین شاہ چوراہی کے ساتھ ملاقات میں کیا اور پیر سید کبیر علی شاہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس موقع پر سید ارشد حسین گردیزی ،سیداحسان احمد گیلانی ، حکیم سرور حسین زاہد جمیل احمد خان اور غازی ممتاز قادری بھی موجود تھے ۔