کراچی (رپورٹ:آصف علی سید ) اینٹی کرپشن سندھ نے شہید بے نظیربھٹو ٹاؤن میں ڈی جی کے ڈی اے بدرجمیل کے بیٹے سمیت دیگرافراد کی گریڈ 17 کے 6 عہدوں پرغیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری شروع کردی،حکومت سندھ کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن کو خط میں کہا ہے کہ بے نظیربھٹوٹاؤن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے بیٹے اوربھائی سمیت دیگرافراد کی غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق انکوائری کی جائے ۔