کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ، آل پاکستان اور سندھ سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ارشاد بخاری منعقد ہوا۔ اجلاس میں اجلاس میں شریک حاجی تواب خان، فقیر محمد و دیگر رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے سی این جی بندشسے کاروبار تباہ ہوگیا،بندش برقرار رہی تو بروز بدھ مورخہ 15 جنوری کو سوئی نادرن گیس کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے ، پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ ہم وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں، مسئلے پر غور نہ کیا گیا تو احتجاج، ہڑتال کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ لاکھوں ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور ہیلپرز فاقہ کشی پر مجبور ہیں،بیروزگاری انتہا کو پہنچ چکی، لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔