لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا نے لوگوں کو دفعہ144کے نفاذ پر عمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ کرائسس مینجمنٹ سیل کو مزید فعال بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ۔یہ احکامات انہوں نے بدھ کی صبح سول سیکرٹریٹ محکمہ داخلہ میں قائم کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کے دورہ کے موقع پر دئیے ۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ اقبال حسین ، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان غنی، ملک شہباز وحید ، اعظم خان، ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے سیل میں لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر انکو حل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔