مکرمی ! غریب آدمی کا گزارہ دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔اشیاء خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں بجلی اور گیس کے بل خلاف توقع آرہے ہیں ایسے مشکل حالات میں رمضان المبارک کی بھی آمد آمد ہے جو برکتوں کے ساتھ ساتھ حکومتی بے حسی سے غریب مسلمانوں کو پریشان بھی کررہاہے مارکیٹ کمیٹی میں نرخ نامے غریب آدمی کے بجٹ کو دیکھے بغیر مقرر کیئے جاتے ہیں دوسری طرف بازاروں میں دکانداروں نے اپنی انت مچا رکھی ہے اور اس کی بڑی وجہ انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس پالیسی کا فقدان ہے۔ دوکاندار بے خوف و خطر اپنے من مانے نرخوں سے غریب آدمی کا گلہ کاٹتے ہیں۔انتظامیہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی میں نرخ نامے عوامی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر مرتب کئے جائیں۔ (اظہر حسین قاضی‘ اسلام آباد )