لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے منیجرز ٹریننگ سینٹر میں پانچ روزہ کولیپس سٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو انسٹرکٹر زورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے اس ورکشاپ کا انعقاد ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹرکے تعاون سے کیاہے ۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے کل 25 افسران، اہلکاروں اور انسٹرکٹرز کو بطور CSSR انسٹرکٹرز تربیت دی جائے گی۔ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ درپیش خطرات اورانسٹرکٹرزکی استعدادکار کی جانچ کے تربیتی پروگرام کے انعقاد کے بعداب ایمرجنسی سروسزاکیڈمی، ایشین ڈیزاسٹر پریپرڈنس سنٹر کے ساتھ مل کر پنجاب میں محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے کام کرے گا۔ قبل ازیں رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد نے ورکشاپ کے پانچ روزہ شیڈول کے بارے میں بریفنگ دی ۔