لاہور(سٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بدترین مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہیدکرکے سڑکوں پر گھسیٹنا انسانیت کی تذلیل ہے ۔ہندوستان کی بربریت اوردرندگی کھل کر سامنے آچکی ہے ۔کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکاہوچکی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس معطل کرنا اور متعدد حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوراس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔