لاہور(کر ائم رپورٹر )کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے ٹرینیں روکنے کا معاملہ کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ر فضیل اصغر نے جیل افسران کو خصوصی ہدایات دی کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا آ ئندہ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کی چاروں اطراف لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ہلڑ بازی توڑ پھوڑ نعرے بازی نازیبا گفتگو استعمال کرنے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ر فضیل اصغر نے جیل افسران کو خصوصی ہدایات دی کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو حراب کرنے والوں کے خلاف سحت ایکشن لیا جائے ،جیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر نفری کوسخت پہرہ لگانے کی ہدایات دی جائے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغر نے اعلی سطحی میٹنگ میں ہدایات جاری کیں۔