لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں کرین سے ملبہ اٹھانے کے دوران ٹوٹنے والا پانی کا پائپ دوسرے روز بھی ٹھیک نہ کیا جاسکا۔ پانی کا پائپ ٹھیک نہ ہونے سے پانی کا اخراج تاحال جاری ہے ۔ ہائیکورٹ میں آنیوالے سائلین کے بیٹھنے کی عمارت کی تعمیر کیلئے مختص جگہ سے کرین کے ذریعے ملبہ اٹھانے کے دوران پائپ پھٹا، پائپ پھٹنے کے بعد کرین کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا کام روک دیا گیا۔ پائپ پھٹنے سے صاف پانی لاہورہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ کی طرف بہنے لگا، پھٹنے والے پائپ سے بہنے والا پانی ہائیکورٹ سے ملحق اوقاف انیکسی کے احاطے میں داخل ہوگیا،داخل ہونے والے پانی سے انیکسی کی عمارت کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔