لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز ستمبر میں طے ہیں۔ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ ٹیم اب اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے ۔کورونا کی صورت حال میں بھارتی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ رہورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔
کورونا: انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی ہونیکا امکان
جمعرات 16 جولائی 2020ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز ستمبر میں طے ہیں۔ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ ٹیم اب اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے ۔کورونا کی صورت حال میں بھارتی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ رہورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 16 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں