لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کورونا تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرنے والی 13لیبارٹریز کو سیل جبکہ ایک پر ٹیسٹوں کی سہولت معطل کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کور ونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر کمیشن نے لاہور، راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ اور ساہیوال میں 115لیبارٹریز کی سپیشل انسپیکشن کی ہیں،جن میں سے راولپنڈی کی سات اور ملتا ن کی چھ لیبارٹریا ں سربمہر کر دی ہیں۔سیالکو ٹ کی ایک لیبارٹری پر ٹیسٹ کی سہولت معطل کردی ہے ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صوبہ بھر کی تمام لیبارٹریوں کی انسپیکشن جاری رکھے گا۔