واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کئی غیر ملکی اقتصادی مشیران کا ساتھ چھوڑ کر واپس امریکہ آ گئے ۔انہوں نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے نریندر مودی بھارت کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں،بھارتی معیشت تباہ ہو رہی ہے لیکن وہ عوام کو بالکل اسی طرح بیوقوف بنا رہے ہیں جس طرح پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غلط اعدادوشمار کے گورکھ دھندے میں پاکستانی قوم کو یرغمال بنا کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا۔ایک مشیر رگھوم راجن نے کہا کوئی بھی محب وطن مودی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا،میں اب شکاگو یونیورسٹی میں پڑھاؤں گا۔بھارت کی پالیسی کمیشن کے نائب صدر اروند پانگڑیا بھی مستعفی ہو کر نیویارک واپس آگئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت معیشت کے بارے میں عالمی اداروں کو پچاس فیصد سبز باغ دکھاتی اور غلط اعدادوشمار کا سہارا لیتی ہے ،میں اب کولمبیا یونیورسٹی دوبارہ جوائن کرونگا۔ بھارت کے اہم اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم اورتین مزید غیر ملکی اقتصادی ماہرین نے بھی مودی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ۔