لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بار بار بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس صنعتی پیداواری متاثر ہوگی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ بجلی کی بارہا بندش، کمزور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی طرف فوری توجہ کی ضروری ہے ۔