لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ڈی سی نے کہا کہ228 مقامات کو چیک کیا گیا، چیکنگ کے دوران 27 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور29 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ 9 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور9 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈائون کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔