لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان ڈکیتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے موثرپٹرولنگ اور چیکنگ کے عمل میں تیزی لائیں۔ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک رہیں۔پابندی سے مستثنیٰ کاروبار کے علاوہ کسی کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی جائے ۔پولیس جوان فیس ماسک سمیت کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔ایس پی راشد ہدایت نے کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام181 کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے ۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث52 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 1 کار، 15 موٹرسائیکلیں،7موبائل فون اور33 ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئیں، دریں اثناء ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی میں لاہور پولیس شہریوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کے لئے انتہائی متحرک ہے ۔پولیس جوان کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ ساجد کیانی نے کہا کہ لاہور پولیس کی کمان اپنے جوانوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس جوانوں کے لیے قائم کئے جانے والے کورونا ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔