لاہور( پ ر) ایگریکس ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں گرین پاکستان مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر چودھری اعجاز، ملک سرفراز حسین کھوکھر، مہر واجد نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے ۔ اس موقع پر محکمہ کوآپریٹو کے ڈپٹی رجسٹرار سمیت علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی اور سوسائٹی صدر سرفراز احمد وڑائچ کی اس کاوش کو سراہا اور عہد کیا کہ سوسائٹی کو وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔ علاوہ ازیں سیاسی شخصیات کی موجودگی میں سوسائٹی میں نئی بنائی گئی دو سڑکوں کا افتتاح بھی کروایا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر مہر اسلم بھروانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے گرین وژن پروگرام کے تحت ملک بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے ۔