لاہور(پ ر) پی سی ایس آئی آر فیز IIمیں انتظامیہ کی جانب سے اربن جنگل ٹو کا افتتاح کیا گیا جس میں قبرستان کے قریب موجود خالی پلاٹ اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر پلاٹس میں تین ہزار سے زائد پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے گئے ، اس میں چیئرمین آرٹیکل کمیٹی داؤد قسیم، جنرل سیکرٹری شاہد رسال، لیڈیز کمیٹی کی فرحت شاہد، سارہ سلیم، مریم ظفر، فرح جمیل، انجم شاہد اور ناہید پرویز نے شرکت کی ۔ شجر کاری مہم مسلسل جاری ہے اور پچھلے تین سال میں انتظامیہ کی جانب سے ساڑھے پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں۔ اسی طرح فیز Iمیں اڑھائی ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں۔