سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی مسجد میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کے روز ایک مسجد میں گھس کر فائرنگ کی جس سے متعدد نمازی زخمی ہو گئے تھے ۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں بھارتی فوجیوں کے بہیمانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات علاقے کے تمام اداروں میں پھیلی ہوئی غیر احتسابی سطح کو اجاگر کرتے ہیں۔