فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آبادمیں پتنگ بازی کا سامان تیار کر نے والے عناصر کی گرفتاری کیلئے مارے جا نے والے چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر نے پر اہلخانہ اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ گزشتہ روز ڈولفن فورس اور منصور آباد پولیس مانا نوالہ میں آپریشن کی آڑمیں گھروں میں گھس گئی او خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ پولیس کے مبینہ تشدد سے فیصل نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسکو اہل خانہ نے ہسپتال منتقل کیا۔