پشاور (سٹاف رپورٹر) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تہکال میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ، خاتون نے مبینہ طور چار روز قبل آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے گن مین کو قتل کیا جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو نامعلوم افراد نے 32 سالہ احمد یار ولد جعفر ساکن ارباب روڈ کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 4 خول برآمد کئے گئے۔