لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم اور جمنیزیم ہال کے ساتھ پارکنگ ایریا کا دورہ کیا۔ ندیم سرور نے پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے افسران کو گراؤنڈ کی سائیڈز پر کرکٹ کی پریکٹس پچز بنانے اور گریٹراقبال پارک سے منسلک سپورٹس کمپلیکس میں بھی 10کرکٹ کی پریکٹس پچزبنانے کی ہدایت کی،پنجاب سٹیڈیم کے ایڈمنسٹریٹر کو صفائی کا انتظام مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔