لاہور( خبر ایجنسی)آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹ قبول نہیں کرینگے یوٹرن ہماری روایات میں نہیں حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے ہی دم لینگے ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما محافظ ختم نبوت مولانا حافظ حمداللہ نے لاہور میں منعقدہ آزادی وطن کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صرف ٹیم پر ملبہ ڈال کر کپتان اور سلیکٹر بری الذمہ نہیں ہوسکتے حقیقت میں کپتان ٹیم اور سلیکٹر تینوں نااہل اور غیر ذمہ دار ہیں غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے دہرانا کم عقلی اور سیاسی نابالغ پن کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کو آسان نہ سمجہیں ہم نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہیں ہر مشکل سہنے اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں قید و بند کی صعوبتیں اور درباری ملاں کے فتوے ہماری جدوجہد کی راہ میں حائل نہیں بن سکھتی انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جمعیت علمااسلام کو کمزور کرنے کیلئے بہت سی چھوٹی تنظیمیں بنائی گئی مگر وہ تنظیمیں ختم ہوئی مگر جمعیت علماالسلام آج بھی سیاسی میدان میں موجود ہیں اور ملک کی نظریاتی اساس کی دفاع اسلام ریاست جمہوریت اور مدارس کی تحفظ کیلئے محوجہد ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران مدارس اور مدارس میں پڑھنے والے طلبا کو حقیر نہ سمجھیں مدارس اور طلبا کی طرف بڑھنے والی ہر ہاتھ کاٹ کرکے رکھ دینگے مدارس کا تحفظ جان سے عزیز ہے ۔