لاہور(جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کا اجلاس یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر کنول آمین سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی سنڈیکیٹ اجلاس میں گیارہ ایجنڈہ آئیٹمز پر بحث کی گئی۔سنڈیکیٹ نے پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی۔اکیڈیمک کونسل کی سفارش پر 9 بی ایس ، 5 ایم ایس اور ایک پی جی ڈی پروگرام کی سنڈیکیٹ نے منظوری دی۔مختلف مضامین کے نصاب میں بہتری کیلئے سنڈیکیٹ نے تجاویز دیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمیں کی تنخواہوں کی منظوری دی گئی۔ وزیر ہائرایجوکیشن نے کہا کہ جامعات ایسا مالیاتی نظام اپنائیں جس سے انکے فنڈز میں اضافہ ہو،جامعات کو اپنے وسائل میں اضافہ کیلئے متبادل ذرائع پر بھی انحصار کرنا چاہئے ۔