لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے ہائیکورٹ ججز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان سمیت ججز کی شرکت ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ کی شرکت جسٹس شاہد وحید، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عاطر محمود، جسٹس فیصل زمان، جسٹس عابد عزیز ،جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس شہرام سرور ، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سمیت دیگر ججز نے شرکت کی ۔ ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن چودھری، سیکرٹری فیاض رانجھا ودیگر عہدیداران موجودسینئر وکلاء اعظم نذیر تارڑ، زاہد بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب میں لاء افسران اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔