لاہور(اپنے خبر نگار سے ) عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں جدید سہولیات سے لیس جمنازیم قائم کردیا گیا۔اس کا افتتاح پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھرا ماہی پالا نے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائر) خالد مقبول، ڈین IPH ڈاکٹر زرفشاں طاہر، BOM کے ممبران ڈاکٹر عمر بلوچ، ڈاکٹر شکیلہ زمان اور مسٹر عمران کے علاوہ انسٹیٹیوٹ کے سٹوڈنٹس بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھرا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ صحت مند طرز زندگی کو اپنا کر بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ لوگوں میں متوازن غذا استعمال کرنے ، تمباکو ، شراب نوشی سے پرہیز اور جسمانی ورزش کو ا پنی زندگی میں شامل کرنے کے بارے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین بی او ایم خالد مقبول نے اس موقع پر کہا کہ بیماریوں کی روک تھام، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے IPH کے رول کو وسیع کیا جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کوصحت عامہ کا ایک متحرک ادارہ بنانے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ collaboration کو سر فہرست رکھا جائیگا اور WHO کے ہر قسم کے تعاون کا خیرمقدم کیا جائیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین IPH ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بھی خطاب کیا۔