لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ 99 فیصد عوام مہنگائی سے متاثر ہیں ، آنکھیں بند کرنے سے خطرات ختم نہیں ہوجائیں گے تمام غیر سرکاری سروے حکومت کو ناکام قرار دے رہے ہیں،حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا،عوو ں، نعروں اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے ان باتوں کا اظہار انھوں پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمران پارٹیوں اور موجودہ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ کرسی کا جھگڑا ہے ،حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کا بیانیہ لیکر آئی تھی لیکن کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے اور جن لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہنگائی ،کرپشن اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں وہ اپنے مفادات کی سیاست میں مصروف ہیں ۔